ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے ڈپٹی کمانڈر انچیف بریگیڈیئر نوذر نعمتی نے کہا ہے کہ اپنی حدود کے اندریہ سرحدی دیوار کھینچنا، سبھی بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق قانونی ہے۔
بریگیڈیئر نوذر نعمتی نے کہا کہ ایران کی بری فوج نے سرحدوں کی ںگرانی کے ساتھ ملک کی مشرقی، مغربی، جنوب مغربی اور شمالی مغربی سرحدوں پر تقریبا 1600 کلومیٹرتک پائیدار سلامتی قائم کردی ہے۔
ایران کی بری فوج کے ڈپٹی کمانڈر انچیف نے کہا کہ جہاں تک سرحدوں پر دیوار کھڑی کرنے کا تعلق ہے تو یہ کام ملک کے نظام کے سبھی ارکان کی مکمل ہم آہنگی کے ساتھ ایجنڈے میں رکھا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ